Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین : فضائی اور ٹرانزٹ کے مسافروں پر ٹیکس

  منامہ.... بحرین نے فضائی مسافروں پر 7بحرینی دینار(18.55ڈالر/ 70ریال) اور ٹرانزٹ کے مسافروں پر ایک دینار ٹیکس مقرر کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیکس ہوائی اڈے پر مہیا سہولتوں سے استفادے کے بدلے لگایا جارہا ہے۔ بحرین کے وزیر ٹرانسپورٹ کمال احمد نے ٹیکس کا فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ سرکاری گزٹ میں شائع بھی کردیا گیا۔ عملدرآمد 18مارچ 2017ءسے ہوگا۔ بحرین ایئرپورٹ کمپنی ٹیکس وصول کریگی۔سرکاری فیصلے میں ایئرپورٹ اجازت ناموں کی فیس کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے اس کے تحت پہلے سال کیلئے اجازت نامے کی فیس 65ہزار دینار ،سالانہ کنٹرول فیس ایک لاکھ دینار مقرر کی گئی ہے۔ بحرین ایئرپورٹ پر کام کرنے والی تیل کمپنیوں سے اجازت نامے پر10ہزار دینار اور ڈیوٹی فری شاپ کے اجازت نامے پر 20ہزار دینار اور ہوائی جہازوں کیلئے کیٹرنگ کمپنی کے اجازت ناموں پر 10ہزار دینار فیس کے طور پر وصول کئے جائیں گے۔

شیئر: