Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ یا حج ویزے پر فیس برقرار ہے ، سفارتی ذرائع

کویت ...... سعودی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ اور حج ویزے کی فیس برقرار ہیں کسی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کیا جائے ۔ کویتی اخبار نے سعودی سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بعض عمرہ اور حج کمپنیوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہاہے کہ عمرہ اور حج ویزے کی فیس ختم کر دی گئی جو قطعی غلط ہے ۔ ذرائع نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق پہلی بار عمرہ یا حج پر آنے والے کی فیس سعودی عرب کی حکومت کے ذمہ ہوتی ہے تاہم اس کے بعد آنے والے معتمرین اور عازمین سے مقررہ 2 ہزار ریال فیس لی جائیگی ۔ واضح رہے مختلف ممالک میں اس حوالے سے کافی بحث جاری ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ اور حج ویزے پر فیس ختم کر دی تاہم اس بارے میں ابھی تک کسی قسم کی تصدیق نہیں کی جاسکی اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ قوانین کے مطابق فیس کی ادائیگی ان افراد پر ہوگی دوسری یا تیسری بار حج یا عمرہ پر جارہے ہونگے ۔

شیئر: