Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر کو جلتا نہیں دیکھ سکتے ،نواز شریف

اسلام آباد..وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور شناخت ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کو جلتا نہیں دیکھ سکتے۔حق اور سچ کی آواز کو گولیوں سے نہیں دبایا جاسکتا۔کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کی لہر میں جو جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے۔ اسے دیکھ کر ہند پریشانی کا شکارہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیری عوام کو ہی فیصلے کا بنیادی حق حاصل ہونا چاہئیے۔ 

 

شیئر: