Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمدار ستارہ اسی ہفتے نظر آئیگا، ناسا

  فلاڈیلفیا..... امریکی خلائی تحقیقی ادارے سے وابستہ سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ انسان پہلی مرتبہ زمین پر بیٹھے ہوئے انتہائی نادر قسم کے دمدار ستارے کو دیکھ سکے گا۔ جس کا سراغ ناسا کے سائنسدانو ں نے گزشتہ مہم کے دوران لگایا ہے۔ ناسا کے ذرائع کے مطابق یہ نادر دمدار ستارہ عام دوربینوں کی مدد سے دیکھنے کے قابل ہوگا اور مدار کے شمسی نظام کی آخری حدود کی طرف جاتا ہوا دیکھا جاسکے گا۔ سائنسدانوں نے اسے C/2016 نیو وائز کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ لوگوں کو اسے دیکھتے وقت دوربین کے استعمال سے محتاط رہنا چاہئے ۔ دوربین بھی اچھی قسم کی ہونی چاہئے کیونکہ دمدار ستارے کی چمک بدنامی کی حد تک ناقابل اندازہ ہے۔ ناسا کے نیر ارتھ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر پال چوڈز نے کہا کہ زمین کے شمالی افق پر یہ ستارہ جنوری کے پہلے ہفتے میں نمودار ہوگا اور روزانہ آگے بڑھتے ہوئے سورج سے قریب سے قریب تر ہوتا جائیگا۔ واضح ہو کہ ناسا نے نیو وائز مشن گزشتہ سال 27نومبر کو اس پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔
 

شیئر: