Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نایا ب نسل کا دیو قامت کچھوا مردہ پایا گیا

سنگاپور ..... سنگاپور کے ساحل پر انتہائی نایاب نسل کا ایک دیوقامت کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا ہے تاہم اسکی پشت کی ہڈی نما ڈھال اس وقت تک تقریباً آدھی ضائع ہوچکی تھی۔ کچھ کا کہناتھا کہ قریب سے گزرنے والی موٹر بوٹس کی زد میں آکر اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا اور یہی حادثہ اسکی موت کا سبب بنا تاہم وہ کسی طرح ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوا مگر ساحل پر پہنچ کر مر گیا۔ سنگاپور کی بندرگاہ دنیا بھر میں مصروف ترین شمار ہوتی اور وہاں ہر وقت موٹر بوٹس چلتی رہتی ہیں جس سے یہاں پانی میں پایا جانے والا مواد انتہائی زہریلا سمجھا جاتا ہے۔ سنگاپور نیچرل میرین سوسائٹی کے چیئرمین اسٹیفن بینگ کے مطابق سبز رنگ کا مادہ کچھوا تھا جو جزیرے کے کم پانی والے علاقے میں بالعموم پایا جاتا ہے۔واضح ہو کہ گزشتہ سال یہاں ایک بڑی ڈولفن بھی مردہ حالت میں ملی تھی۔
 

شیئر: