Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان کے سابق کپتان نوروز مینگل ریٹائر

کابل... افغانستان کے معروف کرکٹر نوروز مینگل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اب انہیں چیف سلیکٹر کے طور پر ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ نوروز مینگل کی قیادت میں افغان ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کا درجہ حاصل کرکے 2009 ءکے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کی تھی بعدازاں افغان ٹیم نے 2010 ءکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی کیا تھا۔ 32 سالہ نوروز مینگل نے 49 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں انہوں نے بالترتیب 1139 اور 454 رنز اسکور کئے۔ جب افغانستان نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا تو مینگل بھی اس ٹیم کا حصہ تھے ۔ وہ افغانستان کے ان5 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ون ڈے کرکٹ میں ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ 
 
 

 

شیئر: