Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکل سواروں کیلئے بھی ایئر بیگ تیار

  لاس ویگاس.... موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایک ایسا بنیان نما ایئر بیگ تیار کیا گیا ہے جو اسمارٹ فون سے لیس ہے۔ ”ان اینڈ باکس“ نامی ویسٹ دماغ کی طرح سوچتا ، سمجھتا اور کام کرتا ہے اور حادثہ پیش آنے کی صورت میں خود ہی مدد طلب کرلیتا ہے۔ نوعیت کے اعتبار سے یہ ایک طرح کا ”دماغ“ ہے۔ جو اپنے اندر منسلک حساس سنسر سے امکانی حادثات کی پیشگی خبر بھی دے سکتا ہے اور یہ بھی بتا سکتا ہے کہ راستے میں کہاں ناہمواریا گڑھوں سے بھری جگہیں ہیں جہاں حادثات ہوسکتے ہیں۔اسکی حساسیت اور کارکردگی کا عالم یہ ہے کہ سنسر سے موصول ہونے والے ڈیٹا کو 100ملی سیکنڈ میں فعال بناکر اپناکام انجام دیتا ہے۔ اسے تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس کی مدد سے ہزاروں قیمتی جانیں بچائی جاسکیں گی۔ اس بنیان نما ایئر بیگ کی نمائش اور اسکی کارکردگی کا مظاہرہ یہاں ہونے والے ایک میلے میں کیا گیا۔اس بنیان کو پہن کر موٹر سائیکل سوار اپنا بگڑا ہوا توازن بھی درست کرسکے گا تاہم اگراسے استعمال کرنے وا لا اسکے بتائے ہوئے اشاروں پر 3 منٹ تک توجہ نہ دے سکے تو اس میں لگا ہوا اسمارٹ فون خود ہی امدادی اداروں سے مدد طلب کریگا۔ یہ ویسٹ فرانس کی ایک نئی کمپنی پرانکوئس پیسو نے تیار کیا ہے اسے موٹر سائیکل اپنے جیکٹ کے نیچے بھی پہن سکے گا۔ایئر بیگ کے طور پر کام کرتے ہوئے حادثے کی صورت میں ایک زور دار آواز نکلے گی اور موٹر سائیکل سوار جو جیکٹ پہنے ہوئے ہوگا اس کی زپ خود سے کھل جائیگی اور حفاظتی حصہ باہر نکل آئیگا۔
 

شیئر: