Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپکا پڈوکون کی 31ویں سالگرہ

ممبئی.. بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون جمعرات کو 31ویں سالگرہ منا رہی ہیں ان کا شمار ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتاہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی سحر انگیز اداکاری سے ناظرین کے دل میں جگہ بنائی ۔ دیپکا پڈوکون کی پیدائش 5 جنوری 1986 ہے۔ان کے والد پرکاش پڈوکون بیڈمنٹن کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ دیپیکا نے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ 2006 میں ریلیز کنڑ فلم ”ایشوریہ“ سے فلمی کیریئر کی شروعات کی۔ 2007 میں آئی فلم” اوم شانتی اوم “سے دیپکا نے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔شاہ رخ، دیپیکا کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا، یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ دیپکا کو فلم فیئر کی طرف سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دیپکا ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں کام کر رہی ہیں۔ 
 
 

 

شیئر: