Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی حلب میں شامی واپس آنے لگے

لندن۔۔۔۔۔اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ہزاروں شامی تباہ شدہ مشرقی حلب واپس آنے لگے۔ یہ لوگ شدید سردی اور تباہی کی پرواہ کئے بغیر حلب واپس آرہے ہیں ۔ سقوط سے قبل مشرقی حلب پر شامی اپوزیشن کا کنٹرول تھا۔ شام میں پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر ساجد مالک نے بتایاکہ 2200شامی خاندان مشرقی حلب کے ’’ھنانو‘‘محلے واپس پہنچ چکے ہیں ۔ یہ لوگ اپنے مکانات اور دکانوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار انہیں واپس آنے کا مشورہ نہیں دے رہے۔

شیئر: