Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڈنی ٹیسٹ،پاکستان کے8وکٹوں پر271رنز

سڈنی... سڈنی میںتیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا کے 538 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا ۔ امپائرز نے میچ کو 68 اوورز تک محدود کردیا۔ قومی ٹیم نے8 وکٹوں کے نقصان پر271 بنا لئے۔ یونس خان نے شاندار سنچری اسکور کی اور137 پر ناٹ آوٹ ہیں۔ آسٹریلیا کے 538 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ڈیبیو کرنے والے شرجیل خان 4 رنز پر ہیزل ووڈ کا شکار بن گئے، 6 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اظہر علی اور یونس خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔اظہر علی71رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے ۔ کپتان مصباح الحق18رنز بنا کر نیتھن لائن کا شکار بنے ۔ اسد شفیق4نز بنا کر اوکیف کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔چھٹے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جنھوں نے 18 رنز بنائے۔وہاب ریاض8رنز بنا سکے جبکہ محمد عامر4رنز پر آوٹ ہوئے۔ پاکستان اب بھی آسٹریلیا کی پہلی اننگز سے 267رنز پیچھے ہے اور اس کی 2وکٹیں باقی ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 538 رنز 8 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 113، میٹ رینشا 184 اور پیٹر ہینڈس کومب نے 110 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، عمران خان اور اظہر علی نے 2، 2 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

شیئر: