Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں سازشوں کو ناکام بنادیا، جنرل باجوہ

کوئٹہ ..آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔صوبے میں ہرقیمت پرامن قائم کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سیمینارسے خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لئے ہراقدامات کرے گی۔ بلوچستان میں 30 ہزارفوجی جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔بحریہ، فضائیہ سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں میں بلوچستان کے نوجوانوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔بلوچستان کے 25 ہزار بچے ایف سی اور آرمی پبلک کے زیرانتظام تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنی جغرافیائی اہمیت سے سب کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔خطے کی اقتصادی ترقی میں اس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دشمن بلوچستان میں بے امنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں لیکن ان کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان پہلے سے زیادہ مضبوط، مربوط اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔ وفاقی و صوبائی حکومت اور فوج ملک کر بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے ۔

شیئر: