Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مایا وتی نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

 لکھنو...الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز جن 5ریاستوں میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے ان میں ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش شامل ہے۔ جہاں 11فروری سے انتخابی عمل شروع ہوجائیگا۔ حکمراں سماجوادی پارٹی میں داخلی جھگڑے کو دیکھتے ہوئے بی ایس پی کی سربراہ اور ریاست کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے اپنے 100امیدواروں پر مشتمل پہلی انتخابی فہرست جاری کردی جن میں 36مسلمانوں کو بھی ٹکٹ دیا گیا ۔ جمعرات کو بی ایس پی کی یہ پہلی فہرست جاری ہوئی ہے جس میں ریاست کے 20اضلاع کے اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے نام جاری کئے گئے ہیں۔ پہلی فہرست کے مطابق ایک تہائی سے زیادہ مسلمانوں کو پارٹی ٹکٹ سے نوازا گیا ہے۔ فہرست کا اجراءکرتے ہوئے پارٹی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ باقی اضلاع کے امیدواروں کی فہرستیں بھی جلد جاری کردی جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ بی ایس پی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ۔ انہوں نے کہا کہ 403رکنی اسمبلی کےلئے پارٹی نے اپنے تمام امیدوار تقریباً طے کرلئے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بی ایس پی ریاستی انتخابات میں تمام 403حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ ان میں 97مسلمانوں کو امیدوار بنایا جائیگا۔ 
 

 

شیئر: