Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی سیاسی مخالفین کو ہراساں کررہے ہیں،کیجریوال

نئی دہلی ... ریاست دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور ریاست کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر پھر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے ان سے انتقام لے رہے ہیں جبکہ ان پر رشوت کے جو الزامات لگے ہیں۔ ان کی تحقیقات نہیں کرائی جارہی۔مودی بغیر جانچ کے خود کو الزامات سے بری کرارہے ہیں۔ وزیراعظم مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کا بے جا استعمال کرکے اپنے سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ خود کو ایماندار ثابت کرنے کےلئے سی بی آئی کا سہارا لیا جارہا ہے۔ گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے مودی نے کارپوریٹ سے جو کک بیکس لئے تھے ان کی جانچ ضرور ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ان الزامات کی جانچ نہیں کرارہے ہیں جس کا مطلب واضح ہے کہ انہوں نے سہارا جیسی کمپنیوں سے رشوت لی تھی۔

شیئر: