Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الفجیرہ میں ترقیاتی امور کیلئے مفامتی یاداشت

الفجیرہ ۔۔۔ ولی عہدشیخ محمد بن حمد الشرقی نے الفحیرہ میں ترقیاتی امور کے لئے جامع منصوبہ بندی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر ترقیاتی امور و منصوبہ بندی عبداللہ بلحیف نے اس ضمن میں ان سے خصوصی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ریاست کے ولی عہد نے وزیر ترقیاتی کو ہدایات کی کہ شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اور جامع اقدامات کئے جائیں تاکہ انکا معیار زندگی بلند ہو سکے ۔ اس ضمن میں وزیر ترقیاتی امور و منصوبہ بندی نے مختلف مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے جن پر جلد عمل درآمد ہو گا۔

شیئر: