Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راس الخور علاقے کے گودام میں آتشزدگی

دبئی ۔۔۔ محکمہ شہری دفاع نے بجلی کے سامان کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ۔ آتشزدگی میں کسی قسم کا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم مالی خسارہ کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔ امارات پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہری دفاع کو اطلاع ملی تھی کہ راس الخور علاقہ کے ایک گودام میں آگ لگ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جن کے ہمراہ علاقے کی پولیس موبائلز بھی موجود تھیں ۔ فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی جبکہ پولیس نے انکی معاونت کی ۔ آتشزدگی سے کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

شیئر: