Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے میں مقامی شخص جاں بحق ایشیائی زخمی

دبئی ۔۔۔ شدید دھند کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایشیائی شدید زخمی ہو گیا ۔ حادثہ غلط سمت سے آنے والی گاڑی کی وجہ سے ہوا جسے خاتون چلا رہی تھی ۔ دبئی پولیس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ القدرہ گائوں کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں غلط سمت سے آنے والی گاڑی دوسری پک اپ سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں پک اپ میں سوار امارات جاں بحق ہو گیا جبکہ ایشیائی ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔

شیئر: