Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی سے اشیاء چرانے والے گرفتار

ابو ظبی ۔۔۔ پولیس نے گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والے 2افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ریجنل پولیس انچارج کرنل محمد سھیل الراشیدی نے مقامی اخبار کوبتایا کہ العین پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نا معلو م افراد گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اس میں موجود قیمتی اشیاء چرا لیتے ہیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ٹیم تشکیل دی جنہو ںنے مختلف علاقوں کی نگرانی شروع کر دی ۔ ٹیم نے ملزمان کو رنگے ہاتھو ں گرفتار کر لیا جو ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر اس میں سے چیزیں نکال رہے تھے ۔

شیئر: