Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمسن ملازمہ پرتشدد،تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا حکم

اسلام آباد... سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو طیبہ تشدد کیس کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں2رکنی بنچ نے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر ملازمہ پرتشدد کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چاہتے ہیں بچی کا جلد طبی معائنہ کرایا جائے تا کہ ثبوت ضائع نہ ہوں۔ پولیس صرف سچ کوسامنے لائے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ بنیادی انسانی حقوق کے معاملات پرراضی نامے نہیں ہو سکتے۔والدین بھی بچوں کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتے پھر یہ راضی نامہ کیسے ہوگیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بچی کے والدین ہونے کے دعویداروں کے ٹیسٹ کرائے جائیں۔میڈیا پر چلنے والی تصاویرکا بھی فرانسک ٹیسٹ بھی کرایا جائے۔

شیئر: