Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

60پرانی اور نادر کاریں نیلام کیلئے پیش کردی گئیں

آسٹریلیا میں 84سالہ سابق کار سیلز مین چارلی میک کیرن اپنی60 انتہائی پرانی اور نادر کاریں نیلام کررہے ہیں۔ یہ کاریں کروڑوں ڈالر مالیت میں فروخت ہونگی۔ انہوں نے برسوں سے ایک بڑے گودام میں ان کاروں کو بہت حفاظت کے ساتھ رکھا ہے۔ انکا کہناہے کہ اب ان سے ان کاروں کی دیکھ بھال نہیں ہوتی اسلئے اسے فروخت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں اور انکی کلیکشن میں ایسی کار شامل ہے جو ایک کار ساز کمپنی نے پہلی مرتبہ تیار کی تھی۔ یہ کاریں وہ پچھلے 52سال سے جمع کررہے تھے۔ایک ٹی وی پروگرا م میں انہوں نے کہاکہ 1948ءمیں تیار کردہ گولڈن کار ہی صرف ایک ملین سے زیادہ میں نیلام ہوگی۔ اس قسم کی کاریں آسٹریلیا میں صرف 6ہیں اور اب بھی موجود ہیں۔ان کاروں کی نیلامی 30ستمبر سے 2اکتوبر تک جاری رہیگی۔

شیئر: