Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورسٹائل اداکار اوم پوری چل بسے

ممبئی...بالی وڈکے معروف ورسٹائل اداکار اوم پوری جمعہ کو ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ان کی عمر66 برس تھی۔ اوم پوری کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اوم پوری کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اوم پوری انبالہ ہریانہ میں پیدا ہوئے ۔ متعددہندوستانی فلموں کے علاوہ پاکستانی، ہالی ووڈ اور برطانوی فلموں میں بھی کام کیا۔ اپنی شاندار اور منفرد اداکاری کے باعث ہندکا چوتھا بڑا سویلین ایوارڈ پدما شری اپنے نام کیا، انہیں او بی ای ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اوم پوری پاک وہند کے درمیان پرامن تعلقات کے حامی تھے۔ انہیں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا رہا ۔پاکستان کا کئی مرتبہ دورہ بھی کر چکے تھے۔ دریںاثناءوزیراعظم مودی،اداکارانوپم کھیر،ہدایتکار کرن جوہر اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

 

شیئر: