Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڈنی ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کو جیت کیلئے 410رنز درکار

سڈنی...پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میںپاکستان کو میچ جیتنے کےلئے 410رنز کی ضرورت ہے اس کی 9وکٹیں باقی ہیں۔چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 55رنز بنا لئے تھے ۔ آوٹ ہونے والے واحد بیٹسمین اوپنر شرجیل خان تھے جو تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے 40رنز بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن آسٹریلوی بولر ناتھن لیون کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے کھیل ختم ہوا تو یونس خان اظہر علی 11 اور نائٹ واچ مین یاسر شاہ 3رنز پرناٹ آوٹ تھے۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 315رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی ، چوتھے دن یونس خان نے یاسر شاہ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا نویں وکٹ کےلئے 51رنز اسکور کئے۔ یاسر شاہ 10رنز بناکر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر آوٹ ہوئے صرف ایک گیند کے بعد عمران خان بھی اپنی وکٹ ہیزل ووڈ کو تھما بیٹھے ، یونس خان 175رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر فالو آن کرنے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنرکے ساتھ رینشا نے اننگز کا آغاز نہیں کیا، وہ فیلڈنگ کے دوران گیند سر پر لگنے کی وجہ سے چوتھے دن کھیلنے کےلئے نہیں آئے۔وارنر اور عثمان خواجہ نے آغاز کرکے جارحانہ انداز اپنا یا ، دونوں نے صرف 8.4اوورز میں اسکور 71رنز تک پہنچا دیا جس میں ڈیوڈ وارنر کی تیز نصف سنچری شامل تھی ۔ ڈیوڈ وارنر 27گیندوں پر 55رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔ انہیں وہاب ریاض نے بولڈ کیا۔ کپتان اسٹیون اسمتھ 43گیندوں پر 59رنز بناکر لوٹے عثمان خواجہ نے پیٹر ہینڈز کومب کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی ۔ ہینڈز کومب 40اور عثمان خواجہ 79رنز پر پہنچے تو اسٹیون اسمتھ نے 241رنز ، 2کھلاڑی آوٹ کا اننگ ڈکلیئر کرکے پاکستان کو فتح کےلئے 465رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔ 

شیئر: