Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیوڈ وارنر کی 23 گیندوں پر نصف سنچری

سڈنی .. سڈنی ٹیسٹ میں دوسری اننگز میںآسٹر یلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 23 گیندوں پر نصف سنچری بنا ئی ۔3 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے کپتان مصباح الحق کے پاس ہے جنہوں نے آسٹریلیا ہی کے خلاف 21 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا تاہم وارنر نے آسٹریلیا کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بروس یارڈلی کے پاس تھا جنہوں نے 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔

شیئر: