Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین کا مٹاپا بچوں پر بھی اثر انداز

نیویارک ..... امریکی ادارہ صحت و اطفال کے سائنسدانوں نے جو ہیومن ڈیولپمنٹ کے امو رکی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں یہ انکشاف کیا ہے کہ موٹی اور فربہ اندام قسم کی باڈی کے بچے عمرانی اور تجزیاتی صلاحیتیں مجروح ہوتی ہیں۔ وہ روزمرہ زندگی میں سامنے آنے والے مسائل سے عہدہ برآ ہونے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موٹے اور فربہ اندام والدین کے بچوں میں یہ صلاحیت بھی نہیں ہوتی کہ وہ اپنے چھوٹے چھوٹے پٹھوں اور عضلات کو حرکت دے سکیں۔ یعنی ہاتھوں اور انگلیوں کو وہ قاعدے سے حرکت بھی نہیں دے سکتے او ر مروڑ بھی نہیں سکتے۔ اسی قسم کی ایک رپورٹ پہلے بھی جاری ہوچکی ہے۔ رپورٹ کی تیاری کیلئے تقریباً5ہزار فربہ اندام ماوں اور انکے بچوں کی صحت اور صلاحیت کار کے بارے میں اعدادوشمار جمع کئے گئے تھے اور یہ اعدادوشمار ایک خاص سوالنامے کے حوالے سے حاصل کئے گئے تھے۔ تجربے کے دوران معلوم ہوا کہ عام جسامت کی حامل ماوں کے بچے موٹی ماوں کے بچوں کے مقابلے میں زیادہ صحتمند ، فعال اور عملی طور پر ذہین ہوتے ہیں۔ اسی طرح ایسے بچے بھی زیادہ ذہین نہیں ہوتے۔ جنکے والد موٹے ہوں 75فیصد صورتوں میں ایسا ہوتا ہے۔
 

شیئر: