Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سارہ علی خان کی نئی دوستی،تصویر وائرل

ممبئی.. آجکل بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی سار ہ علی خان فلمی دنیا میں اپنے ڈیبو کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ کبھی ریتک تو کبھی شاہ رخ خان کے بیٹے آرین کے ساتھ پہلی فلم میں آنے کی خبریں آتی رہی ہیں۔ ویسے سوتیلی ماں کرینہ کے کافی قریب کہی جانے والی سارہ کی نئی دوستیوں کا بھی ان دنوں کافی چرچا ہے۔ ایک وزیر کے پوتے ویر پہاڑیہ کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہیں ۔ دونوں کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ ایک اور خبر کے مطابق سارہ ،شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھٹر کے ساتھ کافی دیکھی جا رہی ہیں۔کہا جارہا ہے کہ یہ دونوں کرن جوہر کے دھرم پروڈکشن کی فلم کرنے والے ہیں تاہم ابھی اس ضمن میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

شیئر: