Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر جانیوالے سعودی سیاحوں کی تعداد بڑھ گئی

قاہرہ۔۔۔۔۔مصر جانیوالے عرب سیاحوں میں پہلا نمبر سعودیوں کا ہوگیا۔نومبر 2016کے دوران 499.8ہزار سیاح مصر پہنچے۔2015کے نومبر میں ان کی تعداد558.6ہزار تھی۔10.5فیصد کمی ہوئی۔مصری مرکزی محکمہ شماریات نے واضح کیا کہ مغربی یورپ نے سب سے زیادہ سیاح مصر بھیجے ۔ ان کا تناسب 32.9فیصد رہا۔ جرمن سیاح45.6فیصد تھے۔ ان کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔مشرقی یورپ مصر سیاح بھیجنے والوں میں دوسرے نمبر پررہا۔ مشرق وسطیٰ کا نمبر تیسرا رہا۔ ان کے سیاحوں کی تعداد 22.7فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مشرق وسطیٰ کے سیاحوں میں 31.6فیصد سعودی عرب کے تھے۔

شیئر: