Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش ، غیرملکی بینکوں کو شاخیں کھولنے کی اجازت

ریاض۔۔۔۔۔مراکش کے سینٹرل بینک نے پہلی مرتبہ مراکش خلیج اور فرانس کے 8بینکوں کو اپنے یہاں شاخیں کھولنے کی اجازت دیدی۔یہ بینک اسلامی شریعت کے اصولوں کے مطابق کام کرینگے۔ مراکش میںبینک سسٹم کی تاریخ 120برس پرانی ہے۔ پہلی مرتبہ مراکش نے اپنے یہاں اسلامی بینکوں کو کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ ان بینکوں میں قطر انٹرنیشنل اسلامی بینک، تجارت خارجہ کا مراکشی بینک(بحرینی سعودی گروپ ،دلہ البرکہ کے اشتراک سے)عوامی مرکزی بینک (سعودی گائڈنس گروپ کے تعاون سے)مراکشی زرعی قرض بینک(اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ) اور وفاء بینک ہیں۔مراکشی سینٹرل بینک نے اپنے یہاں پہلے سے کام کرنیوالے فرانس کے بینکوں کو اسلامی نظام کے مطابق کام کرنے کی منظوی بھی دی ہے۔

شیئر: