Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی میں مشروبات اور غذائی اشیاء کا فروغ

دبئی۔۔۔۔اورینٹ پلانٹ ریسرچ فاؤنڈیشن نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ برسوں کے دوران جی سی سی ممالک میں مشروبات اور غذائی اشیاء کا شعبہ زبردست ترقی کریگا۔یہاں آبادی بڑھے گی اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ فاؤنڈیشن نے ’’جی سی سی ممالک میں مشروبات اور غذائی اشیاء کی مارکیٹ میں افزائش‘‘کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ہے۔ اس میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ جی سی سی ممالک میں غذائی اشیاء کے خرچ کا حجم 2019ء تک 51.9ملین میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گا ۔سیاحوں کی تعداد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دونوں ملکوں میں سالانہ 25ملین سے زیادہ سیاح آرہے ہیں۔ان میں حج و عمرے پر آنیوالوں کو شامل کرلیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں سیروتفریح اور تجارت کی غرض سے کثیر تعداد میں غیر ملکی پہنچ رہے ہیں۔

شیئر: