Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمارحکام کی ملائیشیا کو دھمکی

جکارتہ۔۔۔۔۔میانمار کے حکام نے دھمکی دی ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کیلئے ملائیشیا کا امدادی کارواں ہمارے علاقائی سمندر میں داخل ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ امدادی کارواں کی ٹیمیں ملائیشیا کے عوام سے ایک ہزارٹن چاول ، طبی لوازمات، غذائی اشیاء پلاسٹک کے خیمے، بچوں کی ضروریات اور دیگر اشیاء جمع کررہی ہیں۔ سارا سامان اراکان میں روہنگیا کے مسلمانوں کو پیش کیا جائے۔ ریاض الحق نے جو کارواںکے منتظم ہیں تواصل کو بتایا کہ میانمار کی دھمکیوں کے باوجود قافلے کی روانگی کی تاریخ تبدیل نہیں کی جائیگی۔ پروگرام کے مطابق قافلہ 10جنوری کور وانہ ہوگا۔ میانمار کے سفارتخانہ نے اجازت نامہ جاری کرنے سے انکارکردیاہے۔ ریاض الحق نے کہا کہ میانمار کے حکام دھمکیوں کے باوجود امدادی قافلے پر حملے کی جرأت نہیں کرسکتے۔ ہمارے ہمراہ بین الاقوامی صحافی اور عالمی سیاستداں بھی ہونگی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق امدادی کاررواں کی نگرانی اور سرپرستی کررہے ہیں۔سب کچھ پروگرام کے مطابق ہوگا۔

شیئر: