Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی حکومت تشکیل دی جائے ،ممتا بنر جی

کولکتہ ...مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے نوٹوں کی منسوخی اور اپنی پارٹی کے 2ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری پر وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو اب چلتا کیا جائے اور ملک کو بچانے کے لئے قومی حکومت کی تشکیل دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کا مقصد ناکام ہوچکا ہے اور کالے دھن نیز بدعنوانی کا خاتمہ نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت اپنے مخالفین کو دبانے کےلئے سی بی آئی کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے تجویز پیش کی کہ مودی سے ملک کے مفادات خطرے میں پڑ گئے ہیں لہذا بی جے پی سے ہی اڈوانی ، راجناتھ یا جیٹلی کو قومی حکومت تشکیل دے کر نیا وزیراعظم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی اس وقت مودی اور امیت شا دونوں کی ایجنٹ بن چکی ہے اور وہ منتخب افراد پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں گرفتار کررہی ہے۔

 

شیئر: