Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانشی رام کی شاگرد ہوں، منہ توڑ جواب دینا آتا ہے، مایاوتی

نئی دہلی۔۔۔بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے اپنے بھتیجے آکاش کے بی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے بعض ٹی وی چینلز پر دلت مخالف ذہنیت کا الزام لگایا۔انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی اور ایس پی کے اتحاد کے بعد پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بعض سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں میں بے چینی پھیل گئی۔ مایاوتی نے کہا کہ مخالف لیڈران سیاسی طور پر براہ راست مقابلہ نہ کرپانے کی وجہ سے تنگ نظر میڈیا کے ذریعے سستی اور گھناؤنی سازش پر اتر آئے ہیں۔ دلت مخالف ذرائع ابلاغ پر بے بنیاد خبریں نشر کراکر پارٹی قیادت کو بدنام کرنے مہم چلائی جارہی ہے۔انہوں نے خود کو بہوجن سماج پارٹی کے بانی کانشی رام کی شاگر د قراردیتے ہوئے کہا کہ مجھے آنجہانی کانشی رام کے انداز میں منہ توڑ جواب دینا آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا کے نسل پرست اور دلت مخالف طبقے کو کسی قسم کا اعتراض ہے تو اس کی ہمیں کوئی فکر نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -صحافی قتل کیس: ڈیرہ کے سربراہ سمیت 4مجرموں کو عمر قید

شیئر: