Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے ہندوستانی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیدئیے

اسلام آباد...پاکستان نے ہندوستانی مداخلت کے دستاویزی ثبوت اقوام متحدہ میں جمع کراد دئیے دستاویز کے ساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط بھی جمع کرایا گیا جس میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ ہندکی پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی سے متعلق ڈوزئیراقوام متحدہ میں جمع کرادیا گیا۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ڈوزیئر اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے سپرد کیا۔ پاکستان نے ڈوزیئر میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ ہند کو پاکستان میں مداخلت اورغیرمستحکم کر نے سے روکے کیوں کہ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔

شیئر: