Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا ایئرپورٹ پر فائرنگ، کئی افرادہلاک

فلوریڈا ..... فلوریڈا ایئرپورٹ پر فائرنگ سے کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ فائرنگ کے وقت سیکڑوں افراد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق فلوریڈا کے فورٹ لاڈر ڈیل ایئرپورٹ پر فائرنگ ہوئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرمینل 2 پر سامان کیلئے مخصوص علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا۔فائرنگ کے بعد ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔ لوگ جان بچانے کیلئے بھاگنے لگے۔ پولیس کی درجنوں گاڑیاں اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ بڑے پیمانے پر امدادی کاررروائیاں اور سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کو باہر نکالا جارہا ہے۔ حکام نے 5افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ 8افراد زخمی ہوئے ہیں۔
 

شیئر: