Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوم سے جھوٹ نہیں بو لونگا،شہباز سینیئر

فیصل آباد(ایجنسیاں)پا کستان ہا کی فیڈریشن کے سیکریٹری شہبازسینیئر نے کہا ہے کہ جب تک اس عہدے پر ہوں۔ قوم سے جھوٹ نہیں بو لونگا۔ہا کی فیڈریشن کے اصل حقا ئق کو بھی نہیں چھپا ؤ نگا ۔ہاکی کا کھو یا ہوا مقام جلد حا صل کر لیں گے۔ وہ گزشتہ روزمیڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہا کی فیڈ ریشن میں مجھ سے پہلے جو کچھ ہوا اس پر تبصرہ نہیں کر نا چا ہتا ۔میں جب تک ہا کی فیڈ ریشن کا سیکریٹری ہوں پوری ایمانداری سے کام کرونگا۔ ہا کی بحا لی کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائونگا ۔ قوم سے اصل حقائق نہیں چھپائوں گا۔ اورنہ ہی جھوٹ بولوں گا ۔انہو ں نے کہا کہ گوجرہ فیصل آباد میں ہاکی کی نرسریاں ہیں۔ یہاں آسٹرو ٹرف بچھانے کی پوری کوشش کرونگا۔ اس روٹ لیول پر ہاکی کے ٹورنامنٹ کروائے جائینگے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی طرز پر ہاکی لیگ کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ تاکہ نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آسکے ۔امید ہے پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام ہاکی میں دوبارہ حاصل کرلے گی۔

شیئر: