Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیٹ بینک نے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دیدی

کراچی .....اسٹیٹ بینک نے بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خاطر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ مرکزی بینک نے کہا کہ حکومت اسلامی بانڈز کے اجراء سے بھی سرمایہ کاری بڑھا سکتی ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے سے سیونگ ا سکیموں میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ جولائی سے اکتوبر کے دوران نیشنل سیونگ اسکیم میں سرمایہ کاری 26 فیصد سے گھٹ کر 78 ارب روپے رہی۔ماہرین کے مطابق کم شرح سود اور ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے بچت ا سکیموں میں سرمایہ کار انویسٹمنٹ نہیں کر رہے۔اگر حکومت اسٹیٹ بینک کی سفارش پر غور کر لیتی ہے تو ممکن ہے کہ ان ا سکیموں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں پھر اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ 
 

شیئر: