Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی عدالتوں نے 274مقدمات کا فیصلہ کیا

اسلام آباد.... پاکستان میں فوجی عدالتوں کی میعاد ختم ہونے کے بعد نئی قانون سازی پر غور کیا جارہا ہے۔ فوجی عدالتیں جنوری 2015ءمیں2 سال کیلئے تشکیل دی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں میں فی الوقت کوئی کیس زیر سماعت نہیں۔ تمام کیسوں کے فیصلے سنادیئے گئے۔ 274 کیسوں کا فیصلہ کیا گیا۔161مجرموں کو پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ دریں اثناءوزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کیلئے نیا قانون متعارف کرانے کی کوشش کررہے ہیں جس میںججوں اور گواہوں کی شناخت مخفی رکھی جائیگی۔ اگر سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں میں توسیع نہیں دی تو چند دنوں میں نئے قانون کا مسودہ پیش کردیا جائیگا۔واضح رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول حملے کے بعد پارلیمنٹ نے فوجی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔ 
 

شیئر: