Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

سڈنی... آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 220 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کردیا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لئے 465 رنز کا ہدف دیا تھا پاکستان کی پوری ٹیم 244رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔میچ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پہلے ہی اوور میں اظہر علی آوٹ ہوگئے۔بابر اعظم پھر ناکام ہوئے ،9 رنز بنا سکے۔پاکستان کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب یونس خان 13 رنز بنانے کے بعد ناتھن لایون کو وکٹ دے بیٹھے۔یاسر شاہ جب وہ پویلین لوٹے تو 96 رنز پر آدھی پاکستانی ٹیم آوٹ ہو چکی تھی۔اسد شفیق نے کپتان مصباح الحق کے ساتھ مل کر 136 رنز بنائے لیکن مچل اسٹارک نے ان کی پیش قدمی روک دی۔سرفراز احمد اور مصباح الحق نے ساتویں وکٹ کیلئے 52 رنز جوڑے لیکن پہلی اننگز میں غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی غلطی دہراتے ہوئے کپتان مصباح نے اسٹیو اس کیف کو وکٹ دیدی۔سرفراز احمد آسٹریلین بلے بازوں کے خلاف ڈٹ گئے لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ دینے پر تیار نہ ہو۔ا پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔سرفراز نے 75 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا نے 220 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔یہ آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کو لگاتار چوتھا وائٹ واش اور 12ویں مسلسل شکست ہے۔آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کودونوں اننگز میں جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔آسٹر یلوی کپتان پوری سیریز میں بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز 538 رنز 8 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کی تھی جواب میں پاکستانی ٹیم نے 315 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز بھی 241 پر ڈیکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لئے 465 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

شیئر: