Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرقہ پرست قوتوں کے عزائم ناکام بنانا وقت کا تقاضا ہے،مولانا حمد اللہ عثمانی

 
 شام کے ستم رسیدہ مسلمانوں کی امیدوں کا واحد مرکز مسلم عوام ہیں،حافظ ذاکر جذبی اور دیگر کا اجلاس سے خطاب
 
ام علی بڈانی ۔ طائف
 
  جے یو آئی کا اجلاس نو منتخب صدر یوسف خان لغاری کی زیرِ صدارت مقامی ہوٹل میں ہوا ۔ مہمانِ خصوصی مرکزی کنوینر مولانا حمد اللہ عثمانی تھے۔ قاری تاج محمد ہزاروی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے اجلاس کا آغاز کیا گیا ۔جے یوآئی کے رہنما مولانا روح الحق تورغری نے کہا کہ اسلامی دنیا میں فرقہ وارانہ تصادم کو بڑھاوا دینے کی عالمی سازشوں سے ہوشیار رہنا ضروری ہے ۔فرقہ پرست قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا وقت کا تقاضا ہے ۔ مولانا حمد اللہ عثمانی نے کہا کہ اسلامی ریاست ہونے کے ناتے پاکستان کی بھی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ شامی بھائیوںکے حق میں بھرپور آواز بلند کرے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکو متِ پاکستان موثر انداز میں شامی بھائیوںکا مقدمہ اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں پیش کرے ۔ ڈپٹی کنوینرحافظ ذاکر جذبی نے کہا کہ شام کے ستم رسیدہ مسلمانوں کی امیدوں کا واحد مرکز مسلم عوام ہیں۔ مسلم عوام کو ٹھوس انداز میں شامی مہاجرین و متاثرین کی امدادو تعاون کے لئے کام کرنا چاہئیے۔ جے یو آئی جدہ کے سیکریٹری جنرل قاری سلیم خان نے کہا کہ شامی مسلمانوں کا بہنے والا لہو پکار پکار کر قاتلوں کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اجلاس سے سردار کامران اعظم ، قاری حفیظ اللہ، مولانا محمد ارشاد ، عبدالصمد، مولانا عزیز الرحمن، قاری جلال الدین نے بھی خطاب کیا۔ صدر تقریب یوسف خان لغاری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
******

شیئر: