Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جام سے یادداشت جانے کا خطرہ

  کینبرا ..... ٹریفک جام آجکل دنیا کے تقریباً ہر بڑے شہر کا مسئلہ ہے اور گاڑی چلانے والوں کو مسلسل پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق نے ان ڈرائیوروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جو اکثر ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے دوچار افراد کے آس پاس ہونے والا گاڑیوں کا شور ،ہارنز کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ، جلتی بجھتی انڈیکیٹرلائٹس اور فضا میں پھیلا دھواں اور آلودگی نہ صرف سردرد، چڑچڑے پن اور سانس کی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔ بلکہ اس سے یادداشت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔ ان افراد کو خبردار کیا گیا کہ وہ ٹریفک جام میں پھنسنے سے بچنے کی کوشش کریں بصورت دیگر یہ معاملہ انہیں یادداشت سے محروم کرسکتا ہے۔ طبی جریدے میں شائع کردہ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ جو لوگ ٹریفک سے بھری سڑکوںسے 50میٹر کے فاصلے پر رہائش پذیر ہیں ان میں یادداشت کی کمزوری کے مرض ڈیمینشیا کا شکار ہوسکتے ہیں اور ان میں یہ صورتحال 300میٹر کے فاصلے پر رہنے والوں کی نسبت 7گنا بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح آلودگی ، خون کی گردش میں داخل ہوکر دل کی بیماریو ںاو رذیابیطس جیسے مسئلے کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔ کینیڈین انسٹی ٹیوٹ نے بتایا ہے کہ ٹریفک جام کا شکا رہو نے والے ڈرائیورز یادداشت میں کمزوری، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی اور ذہنی جبلت میں انحطاط کا بھی شکار ہوتے ہیں۔ یوں ان وجوہ کی بناءپر متاثرہ افراد کیلئے روزمرہ کے کاموں کی انجام دہی بھی مشکل ہوجاتی ہے۔
 

شیئر: