Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹار وار فلموں کے لیزر ہتھیار تیار ہونگے

  لندن ..... اسٹار وار سیریز کی فلمیں شائقین کیلئے ہمیشہ دلچسپی کا مرکز رہی ہیں۔یہ بھی حقیقت ہے کہ ان میں دکھائی جانے والی بہت سے چیزیں اب ہمارے آس پاس نظر آرہی ہیں۔ انہیں جدید ٹیکنالوجی کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ ان فلموں میں استعمال ہونے والے لیزر ہتھیاروںکو اب حقیقی زندگی میں استعمال کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔ برطانیہ کی وزارت دفاع نے اس مقصد کیلئے معروف کمپنی سے 30ملین پونڈ کا معاہدہ بھی کیا ہے تاکہ ایسے لیزر ہتھیار تیار کئے جاسکیں جنہیں روایتی اورغیر روایتی جنگوں میں استعمال کیا جاسکے۔ تجربہ کامیاب رہا تویہ توقع کی جارہی ہے کہ 2020ءکے وسط تک یہ ہتھیار برطانوی فوج کے استعمال میں آجائیں گے۔ یہ لیزر ہتھیار طیاروں، بحری جہازوں او رٹینکوں و دیگر بڑی جنگی مشینوں کی تباہی کیلئے استعمال ہوسکیں گے۔ اس پروجیکٹ کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اس بات کا بھی پتہ چلایا جاسکے کہ توانائی کو ٹیکنالوجی کی مدد سے ہتھیاروں کی شکل دی جاسکتی ہے۔ ماہرین نے ابتدائی تجربات میں حوصلہ افزا رپورٹس دی ہیں جسکا مطلب یہ ہے کہ یہ لیزر ہتھیار فوج کے استعمال میں آسکتے ہیں۔

شیئر: