Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک رن وے پر بیک وقت طیاروں کی لینڈنگ اور پرواز

سڈنی....آسٹریلیاکے ایک ایئرپورٹ پر ایک طیارے نے ٹیک آف کیا تو ساتھ ہی اسی رن وے پر دوسرے طیارے نے لینڈنگ کی۔ اس یادگارلمحے کی تصویر ایک فوٹوگرافر نے محفوظ کرکے تنقید کی کہ اس سے حادثہ ہوسکتاتھا۔سڈنی ایئرپورٹ پر گزشتہ دنوں فوٹوگرافر ٹوم فرگوسن نے یہ تصویر کھینچی۔آسٹریلیا کے طیارے نے جیسے ہی لینڈنگ کےلئے اپنی چونچ رن ون کی جانب جھکائی اسی لمحے اسی رن وے پر چند میٹر کے فاصلے پر ایک دوسرے طیارے نے ٹیک آف کرتے ہوئے زمین کو چھوڑا ۔فوٹو گرافرنے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے تنقید کی کہ یہ غیرذمہ داری ہے جو بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے تاہم ایئرٹریفک کنٹرول کے ترجمان نے کہا کہ ویڈیو فوٹیج میں طیاروں کے درمیان فاصلے کا غلط اندازہ پیش کیاگیا ،2طیارے ایک رن وے استعمال کرسکتے ہیں جس کےلئے طے شدہ فاصلہ رکھا جاتا ہے حتیٰ کے وہ بہت قریب ہی کیوں نا ہوں۔

شیئر: