Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید ترین فیوچر کار تیار

  لاس ویگاس ...... معروف جاپانی کمپنی نے جدید ترین ڈیزائن کی فیوچر کار پیش کردی ہے ۔ ایرو ڈائنامک ساخت کی یہ گاڑی کسی سائنس فکشن فلم کا حصہ نظر آتی ہے۔ جاپانی کمپنی کے مطابق یہ گاڑی آرٹیفیشن انٹیلی جنس سسٹم کے تحت کام کرتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ڈرائیور سے بہت کچھ سیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہدایات کی روشنی میں خود بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ دنیا بھر کے ماہرین اور عام افراد سے معلومات اور رابطے کے بعد اس کا ماڈل تیار کیا گیا ہے اور اس میں موجود نظام لائٹ، آواز اور دیگر ضروری معلومات خودکار طور پر فراہم کرتے ہیں۔ گاڑی کے دروازے ، ڈرائیو ریا مسافر کے قریب آنے پر خود کھل جاتے ہیں اور اسکی ہیڈ لائٹس عام انسانی پلکوں کی طرح جھپکتی یا جھلملاتی رہتی ہیں۔ ماہرین نے اسے بڑے سائز کے اسمارٹ فون سے تشبیہ دی ہے جس میں تمام جدید سہولیات جمع کردی گئی ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ فی الوقت اسے مارکیٹ میں پیش کرنے کی حتمی تاریخ نہیں بتائی جاسکتی

شیئر: