Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنر کیلئے 8ٹن وزنی اور30میٹر لمبی وہیل

 بیجنگ... چین میں ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو ڈنر کے لئے تازہ مچھلی کھلانے کی انتہا ہی کردی ۔ ملکی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج کے مطابق چین کے صوبے ژنگ یو میں ایک کمپنی نے8ٹن اور 30فٹ لمبی وہیل منگوائی اور کینٹین میں لاکر باورچی کو حکم دیاکہ اسے کاٹے اور پکائے۔چین میں وہیل کا شکار ممنوع اور قابل جرم ہے۔حکام نے ویڈیو وائرل ہونے پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے باورچی چھری تیز کررہا ہے جبکہ اس کے ساتھ دیگر لوگ مدد کے لئے موجود ہیں۔

شیئر: