تازہ ترین



سیکشن: سائنس ٹیکنالوجی

3اسکرینز والا لیپ ٹاپ تیار

shadow
  لاس ویگاس..... معروف الیکٹرانک کمپنی نے تین اسکرین والا لیپ ٹاپ تیار کرلیا ہے جسے لاس ویگاس میں ہونے والی نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔ فی الوقت آزمائشی ماڈل بنایا گیا ہے تاہم جلد یہ لیپ ٹاپ عام صارفین کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ بنیادی طور پر یہ لیپ ٹاپ وڈیو گیم کھیلنے والے پروفیشنل کھلاڑیوں کیلئے تیار کیا گیا ہے لیکن اس سے عام لوگ بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ اسکی اسکرین 17انچ چوڑی ہے ۔ تینوں اسکرینز کی مجموعی چوڑائی 51انچ بن جاتی ہے۔ جس پر جدید ڈسپلے والے کمپیوٹر گیمز کھیلنا زیادہ پرلطف ہوجاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ لیپ ٹاپ وڈیو گیم کھیلنے والوں کو وسیع نظارہ بھی فراہم کرتا ہے جس سے گیم کا لطف بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گیمز کا بڑا منظر تینوں اسکرینز پر پہلو بہ پہلو دیکھنے کیلئے فی الوقت مارکیٹ میں موجود کمپیوٹر گیمز میں بھی کچھ تبدیلیاں کرنا پڑینگی۔ یہ لیپ ٹاپ تیار کرنے والی کمپنی نے بتایا ہے کہ فی الوقت اسکا صرف پروٹو ٹائپ نمائش میں رکھا گیا ہے۔ پروجیکٹ ولیری کے نام سے اس کی تیاری کا آغاز بھی جلد ہوجائیگااور اسے عام صارفین کیلئے لانچ کردیا جائیگا۔ اس لیپ ٹاپ کی قیمت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تاہم عام تاثریہی ہے کہ یہ موجودہ گیمنگ کمپیوٹرز کو لیپ ٹاپ کے مقابلے میں کہیں مہنگا ہوگا۔ لیپ ٹاپ کو گرافک ڈیزائننگ اور اینی میشنز کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ یوں اسکی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ 
1