Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بصارت سے محروم ایشیائی ڈاکٹر بدسلوکی کا شکار

  لندن .... برطانیہ میں ایک ایشیائی ڈاکٹر نے بصارت سے محرومی کے بعد خود سے ہونے والے منفی سلوک کے بارے میں تذکرہ کرکے انسانی حقوق کے ان تمام دعووں کا بھانڈا پھوڑ دیا جو عام طور پر یورپی اور مغربی باشندوں کے حوالے سے کئے جاتے ہیں۔ امیت پٹیل نے بتایا کہ وہ سفر کیلئے خصوصی طور پر تربیت یافتہ گائیڈ کتے کی مدد لیتا ہے اور جب بدسلوکی کے واقعات بڑھنے لگے تو اس نے ا پنے کتے کی پیٹھ پر خصوصی کیمرہ نصب کردیا جس سے ایسے تمام واقعات ریکارڈ ہونے لگے۔ ڈاکٹر کی اہلیہ نے بعدازاں ان تمام واقعات کی وڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر ڈالدیں۔ امیت پٹیل نے بتایا کہ اسے نہ تو کبھی ٹیوب میں سیٹ پیش کی گئی اور نہ ہی راستے میں کوئی سہولت فراہم کرنے کی کوشش ہوئی۔ اکثراوقات اسے اور اسکے کتے کو ٹھوکریں ماری جاتی رہیں کیونکہ وہ دوسروں کے راستے میں آجاتے تھے جس پر لوگ انہیں جلی کٹی سنانے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔
 

شیئر: