Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی نوجوان سال کا بہترین چچا قرار

کولمبس.... امریکی ریاست اوہائیو میں ایک 18سالہ نوجوان کو سال کے بہترین انکل کا خطاب مل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گرانٹ کیسلر نے اپنی بھتیجی کی پیدائش کی اطلاع ملنے پر نیا سوٹ پہنا اور خوب سج سنور کر بھتیجی کو دیکھنے اسپتال پہنچا۔ اسکی اس تیاری کو دیکھتے ہوئے سب نے حیرت کا اظہار کیا لیکن گرانٹ کا کہناتھا کہ وہ اس مقولہ پر عمل کررہا ہے کہ پہلا تاثر ہی دیرپا ہوتا ہے اور وہ نہیں چاہتا تھا کہ اسکی نومولود بھتیجی اسے عام لباس میں دیکھے۔ بعدازاں اس نے اپنی بھتیجی کیساتھ تصاویر شیئر کیں جس پر اسے سراہتے ہوئے سال کے بہترین چچا کا خطا ب مل گیا۔
 

شیئر: