Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ نے پاک وہند کو پھر ثالثی کی پیشکش کردی

اقوام متحدہ ... اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اورہند کے درمیان غیرجانبدار ثالث بننے کی پیشکش کی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ پیشکش اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے ملاقات میں کی ۔ ملیحہ لودھی نے انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ پاکستان نے ہند کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور کئی محاذوں پر خطرناک صورتحال کے باوجود انتہائی ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوںنے خبردار کیا کہ پاکستان مناسب جوابی کارروائی کی استعداد رکھتا ہے۔ اپنی علاقائی سالمیت کےلئے کسی قسم کے خطرے کو برداشت نہیں کریں گے۔

شیئر: