Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسترد کی جانیوالی خاتون ڈیزائنر کروڑ پتی بن گئی

لندن .... برطانیہ میں جوتے ڈیزائن کرنے والی ایک خاتون صرف 9سال کے عرصے میں کروڑ پتی بن گئی۔ 36سالہ جینن لیو نے اپنے ڈیزائن کردہ جوتوں کے حوالے سے مختلف کمپنیوں سے رابطہ کیا لیکن ان کمپنیوں نے یہ ڈیزائن مسترد کردیا جس کے بعد جینن لیو نے خود یہ جوتے تیار کرکے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا جو انتہائی سازگار ثابت ہوا۔ اب اسکے گاہکوں میں برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی بہن سمیت بہت سی نمایاں شخصیات شامل ہیں۔ حکومت نے اسے کاروبار کے حوالے سے خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔ جینن لیو نے بتایا کہ اب اس کے جوتے دنیا کے 30مختلف ممالک میں فروخت ہورہے ہیں۔
 

شیئر: