Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں 43ہزار مسلمان انتہاپسندی کے راستے پر

کولون۔۔۔۔۔۔جرمنی میں مقیم 43ہزار سے زیادہ مسلمان انتہا پسندی کے راستے پر چل رہے ہیں۔یہ بات جرمن آئین کے تحفظ پر مامور ادارے نے تازہ ترین رپورٹ میں کہی ہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ11ہزار افراد دہشتگردانہ رجحانات رکھتے ہیں۔548دہشتگردی کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کیلئے مستعد بھی ہیں۔80جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔360افراد ایسے ہیں جو سیاسی محرکات والے جرائم کے ارتکاب کے خواہاں ہیں۔800سے زیادہ شدت پسند جرمنی سے شام اور عراق کے پر آشوب علاقوں کا سفر کرچکے ہیں۔

شیئر: