Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی، کرائے معاہدوں پر 3فیصد فیس

ابوظبی۔۔۔۔۔۔محکمہ پانی و بجلی نے بلدیاتی ونقل و حمل امور کے محکمہ کے تعاون سے مکانات کے کرایہ معاہدوں پر 3فیصد فیس وصول کرنا شروع کردی۔مکان کرایہ معاہدے کی کم از کم فیس 450درہم مقرر کی گئی ہے۔ فروری2016سے موثر بہ ماضی ہونگے۔یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ بجلی و پانی کے نرخ بھی بڑھا دیئے گئے ۔ بلدیاتی امور کے محکمہ نے یکم دسمبر 2016سے مکانات اور دکانوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔محکمہ نے بیان جاری کرکے واضح کیا کہ فیس پر عملدرآمد ابوظبی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس جاری کردہ فیصلے کی تاریخ سے ہوگا۔

شیئر: