Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ترمیمی آرڈیننس جاری ہو گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد... وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ سوئس بینکوں سے پاکستانیوں کی رقوم کی واپسی آسان کام نہیں۔ سوئس حکام سے اطلاعات کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا۔ سوئس پارلیمنٹ کی طرف سے معاہدے کی منظوری کا انتظار ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قانونی کمیٹی نے کرپشن میں ملوث سرکاری عہداروں پر تاحیات پابندی کی سفارش کی ہے۔ حکومت نے کرپشن کے خلاف انتہائی قدم اٹھالیا۔ اب کرپشن میں ملوث فرد زندگی بھر الیکشن نہیں لڑسکے گا۔ آرڈیننس کے ذریعے نیب کے پلی بارگین قانون میں ترمیم کی جائےگی۔ نیب ترمیمی آرڈیننس اتوار سے نافذ العمل ہو گا اور اسے پیر کو سینیٹ میں آرڈیننس پیش کردیا جائے گا۔ پہلے پلی بارگین قانون میں کرپٹ فرد پر 10 سال کی پابندی کا قانون تھا لیکن اب ترمیم کرکے کرپٹ افراد پر زندگی بھر کےلئے پابندی عائد کردی جائے گی۔عدالتی حکم کے مطابق کرپٹ فردسے رقم کی وصولی کی جائے گی ۔ عہدے سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔ 

 

شیئر: